نظریہ پاکستان کے تحفظ میںملکی ترقی کا راز مضمر ہے، داؤد رضوی 

Aug 16, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)مرکز اہلسنت جامعہ اسلام آباد میں یوم پاکستان کے موقع پر شہدائے کربلا وشہدائے پاکستان کانفرنس کا انعقاد پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی ،جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ محمد داؤد رضوی نے کہا شہدائے پاکستان نے اپنے خون سے ارض پاک کو سیراب کیا۔قیام پاکستان میں علماء ومشائخ اہلسنت نے اہم کردار ادا کیا۔جامعہ اسلام آباد کے نیو کیمپس روات،اسلام آباد میں جامعہ اسلام آباد ٹرسٹ (رجسٹرڈ) اور سی ڈی اے کے تعاون سے گرین پاکستان مہم کا آغاز کر دیا گیا۔رانا شکیل اصغر ممبر فنانس سی ڈی اے،عامر عباس ممبر ایڈمن اور ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی نے شجرہ کاری مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں پرچم کشائی بھی کی گئی۔الحاج فقیر انور،منیر انور اور تنویر انور، نمبر دار تنویر،راجہ شمیر،چوہداری دانیال،چوہداری صار م ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی کا کہنا تھا کہ جامعہ اسلام آباد کا ہر طالب علم پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے ایک پودا ضرور لگائے گا۔

مزیدخبریں