کراچی (سٹی نیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد نے مواچھ گوٹھ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی جنازہ نماز میں شرکت کی وفد میں پی ٹی آئی وفد ایم این اے جمیل احمد خان، پی ٹی آئی رہنما عدنان اسماعیل جانشیر جونیجو، کیپٹن(ر)رضوان احمد، گوہر خٹک اور دیگر بھی شامل تھے۔ پی ٹی آئی وفد نے لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا رہنماں نے کہا کہ تحریک انصاف متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے شہر قائد میں دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے دہشتگردی کے واقعات قوم کے جذبے کو مات نہیں دے سکتے تحریک انصاف اس دکھ کی گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہے۔
حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان ودیگر کی مواچھ گوٹھ دھماکے میں شہید افراد کے جنازے میں شرکت
Aug 16, 2021