اپوزیشن جماعتوں کو ملکی ترقی اورسلامتی سے کوئی سروکار نہیں:اقبال گوپے را 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے سابق تحصیل صدر چودھری محمداقبال گوپے را نے کہا ہے آج پاکستان اور اداروںکیخلاف جو زبان استعمال کی جارہی ہے وہ دشمن کا بیانہ ہے یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر سے لیکر سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب تک عوام نے اس بیانہ کو مسترد کرکے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار کیا ہے اپوزیشن جماعتوں کو ملکی ترقی ،خوشحالی اورسلامتی سے کوئی سروکار نہ ہے یہ صرف اور صرف اپنی کرپشن بچانے اور وزیراعظم عمران خان دشمنی میں ملکی اداروں کو بے توقیر کرنے کی کوششیں کررہے ہیں جس میںانشاء اللہ وہ کبھی بھی کامیاب نہیںہونگے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا  ۔

ای پیپر دی نیشن