گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جشن آزادی کے حوالے سے سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر کی رہائشگاہ پر کیک کاٹنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں بلدیاتی امیدواران، کارکنوں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور آزادی جیسی بیش قیمت نعمت عطا کرنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد صدیق مہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اللہ تعالی کے بعد بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مشکور ہیں جنکی انتھک محنت اور ولولہ انگیز قیادت نے مسلمانان ہند کو آزاد ملک دلوایا ۔ ہم سب کو اس نعمت کی قدر کرنی چاہئے اور پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام میں بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے حکومت اور اداروں کا دست و بازوں بنیں تاکہ اسلام کا قلعہ پاکستان امت مسلمہ کی قیادت کا فرض نبھاتا رہے۔