فتح جنگ ( نامہ نگار)ایم پی اے سردار افتخاراحمد خا ن نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم میں دعوت اسلامی ( FGRF) نے عملی طور پر کام کر کے دکھایا ہے ملک بھر میں لاکھوں کارکن نہ صرف خود شجر کاری کر رہے ہیں بلکہ معاشرے کے تمام طبقات کو بھی اس جانب راغب کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز مرکز فیضان مدینہ ڈھوکڑی روڈ پر شجر کاری مہم کے دوران پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پردعوت اسلامی کے ذمہ داران عمران عطاری ،محمد سلیمی سلیمی ،مبشر عطاری ،انجینئر عبدالوحید ،تحصیل صدر پی ٹی آئی ملک کامران خاکی ،تحصیل صدر پیپلزپارٹی سردار ظہیر خان کھٹڑ ،حاجی ملک محمد تاج ،سید تعبیر شاہ نقوی ،طار ق ایم قادری ،ملک رفاقت اعوان ،نجم الثاقب ،ملک ارشد گلیال،ڈاکٹر غلام یاسین اطہر ،حاجی محمد افضل ، متین ملک ،ملک حسیب رضا ،حاجی طار اقبال طاہری،بابر اعوان سمیت دیگر بھی موجود تھے سردار افتخار احمد خان نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی سے نبردآزما ہونے اور وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے دعوت اسلامی کے کارکنوں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔