چھچھ چوراسی کے تحت نمایاں شخصیات کو ایوارڈ دینے کی تقریب 

Aug 16, 2021

کامرہ کینٹ (نامہ نگار)یوم آزادی 14اگست کے موقع پر چھچھ چوراسی کے تحت علمی، ادبی، صحافتی شخصیات اور مختلف اداروں کو ایوارڈ ز سے نوازا گیا، اس حوالہ سے تنظیم کے سرپرست اعلیٰ محمد خالد خان، چیئرمین ڈاکٹر خاور چودھری اور جنرل سیکرٹری نثار علی خان نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نذر عابد، مہمان اعزاز اسسٹنٹ کمشنر حضرو زوہیب احمد انجم اور پروفیسر ڈاکٹر ارشد ناشاد تھے، تقریب میں علاقہ بھر سے افراد نے شرکت کی، اس موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 40غیر معمولی شخصیات کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا، شخصیات اور اداروں کا چناؤ عوامی رائے اور تنظیم کی جیوری کی مشاورت پر کیا گیا ہے،احمد داؤد ایوارڈ محمد خالد خان، سید نصرت بخاری اور ارشد علی ارشد کو پیش کیا گیا، حکیم یوسف حضروی ایوارڈ معروف معالج ڈاکٹر خالد عبدالمعید، ڈاکٹر اشرف بٹ اور ڈاکٹر ہاشم خان کو دیا گیا، انور صولت ایوارڈ معروف صحافی نثار علی خان، بزرگ صحافی انور مرزا، نواز خان اور ڈاکٹر مسعود اختر کو نوازا گیا، جنرل جہانداد خان فلاحی ایوارڈ جالا ویلفیئر غورغشتی، چائلڈ ویلفیئر اوربرہ زئی ویلفیئر کو دیئے گئے، جبکہ تعلیمی میدان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات پروفیسر محمد زکریا، ملک حق نواز خان، پروفیسر حق نواز خان وحیدکو خانزادہ تاج تعلیمی ایوارڈ پیش کیا گیا، 

مزیدخبریں