محراب پور،منشیات فروشوں کیخلاف آوازاٹھانے پرمسلح افرادکاحملہ

Aug 16, 2021

محراب پور(نمائندہ نوائے وقت)کسان رہنما ولایت نوناری قاتلانہ حملے میں زخمی، مقدمہ درج، کامر یڈ ولایت نوناری کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف حیدرآباد اور محراب پور میں آواز بلند کرنے پر وارڈ نمبر 7 میں ان کو خان نوناری اور اسکے مسلح ساتھیوں نے حملہ کرکے مارنے کی کوشش کی، محراب پور پولیس کے مطابق کامریڈ ولایت نوناری پر حملے کا مقدمہ نمبر 143 سال 2021 خان نوناری، مرتضیٰ نوناری، غزالہ پنہور اور نا معلوم افراد کے درج کیا گیا ہے، تاہم کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

مزیدخبریں