نواب شاہ(بیورو رپورٹ)سکرنڈ کے نواحی گاؤں میر خان لغاری کی رہائشی خواتین مسمات بچْل، مسمات رخسانہ، مسمات صاحبہ نے علاقہ کے بااثرافراد کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل برادری کے نوجوان بلاول کو نامعلوم ملزمان نے جلبانی تھانہ کی حدود کچہ کے علاقہ میں قتل کیا تھا مقتول نوجوان کے ورثاء ہمارے خاندان پر قتل کا چھوٹاالزام لگا رہے ہیں تمام الزامات بے بنیاد اور ہم پر ظلم کے مترادف ہے مقتول نوجوان بلاول کے ورثاء پولیس کے ذریعہ رات گئے ہمارے گھروں پر کاروائیاں کرکے ہمیں ہراساں کررہے ہیں۔مقتول نوجوان بلاول کے قاتلوں کو تحقیقات کرکے گرفتار کیا جائے اور ہمیں چھوٹے الزامات سے چھٹکارا دلاکر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔