نواب شاہ اورمیرواہ گورچانی میں جشن آزادی تقاریب،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

نواب شاہ/میرواہ گورچانی/شہدادپور/عمرکوٹ /لاڑکانہ (بیورورپورٹ/نامہ نگار ) پورے ملک کی طرح شھید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شھید بینظیر آباد میں بھی 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امانت علی جلبانی کی جانب سے پرچم کشائی کی گئی اور درخت لگا کر ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیںاس سلسلے میں انہوں نے استاتذہ اور انتظامیہ سے خطاب کرتے کہا کہ 14 اگست تحریک آزادی کے شہداء اور بانیان پاکستان کی نہ ختم ہونے والی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے یہ ہم سب پر منحصر ہے کہ اس عظیم ملک کی سلامتی کی حفاظت کریں اور اس کی خوشحالی کو فروغ دیں ہمیں اپنے آپ کو تعلیمی میدان میں منوانا ہے علاوہ ازیں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح صوبے سندھ کے شہر شہید بینظیرآباد میں پاکستان کے پہلے گرلز کیڈٹ کالج نواب شاہ میں بھی پاکستان کا 75 واں یوم آزادی وطن سے محبت کے طور پر قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا دن کی شروعات آزادی مارچ سے کی گئی جس میں تمام اسٹاف ممبران نے پرچم اٹھا کر پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگاکر وطن سے محبت کا اظہار کیا ،اس موقع پر تقریب میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد ابرار احمد جعفر اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی جبکہ میرواہ گورچانی سے نامہ نگارکے مطابق سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن حکومت سندھ کے اشتراک سے چلنے والے معروف تعلیمی ادارے دی ہوپ ہائیر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی میں پاکستان کے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاس موقع پر پرنسپل غلام محمد نوندھانی اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے دوسری جانب شہدادپور سے نامہ نگارکے مطابق پاکستان کے 74 ویں جشن ازادی کے موقع پرہوپ فاؤنڈیشن کی جانب سین منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس سے سماجی رہنماء  و صدر پریس کلب شہدادپور سید ارشاد ظفر بخاری نے کہا کہ قوم کو ایک خود مختیار اور قانون کی بالا دستی پر محیط ایک مضبوط معیشت کے حامل روشن جمہوری مستحکم پاکستان کی اشد ضرورت ہے جبکہ عمرکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق عمرکوٹ میں ہندو نوجوانوں گھنشام ،میرچند قیمت میگھواڑ،پردیپ میگھواڑ ،نظر محمد سیمجو ،قربان جنجی ،علی نواز وغیرہ کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر کشمیری قیادت کی اپیل پر یوم سیاہ بلیک ڈے منایا گیا اس موقع پر نظر محمد سیمجو ، قربان جنجی پردیپ میگھواڑ، گھنشام ،سجاد منگریو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ مناہ رہی ہے جبکہ لاڑکانہ سے بیورورپورٹرکے مطابق سندھ یونیورسٹی کیمپس لاڑکانہ میں اسٹیگس کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے پرو وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول گچل کی زیر صدارت تقریب منعقد کی گئی جس میں پرچم کشائی کرکے ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا مانگی گئی، تقریب میں مہمان خاص ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاڑکانہ محمد یوسف مجیدانو، انگریزی ش عبہ کے چیئرمین میڈم چاہت بتول، بزنس شعبے کے چیئرمین جی ایم شیخ، کمپیوٹر سائنس شعبے کی چیئرپرسن شازیہ عامر مگسی اور میڈیا ڈائریکٹر میڈم حنا شاہ سمیت طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...