: شہدادپور (نامہ نگار ) شہدادپور کے قریب گائوں چھٹو خان باگرانی کی خواتین رضوانہ سولنگی۔فوزیہ سولنگی کی قیادت میں بچوں کے ہمراہ گاوں کے بااثر افراد کی جانب سے گھروں میں خواتین پر تشدد کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا۔اس موقع پر انھوں نے بتایاکہ گاوں کے بااثر صدورو سولنگی‘علی گل‘شکیل سولنگی ودیگر نے گھروں میں گھس کر ہمیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔جس کی اطلاع شہدادپور پولیس کو دی مگر پولیس نے ایک نہ سنی جس کے بعد احتجاج کرنے پر مجبور ہوہی انھوں نے بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں تحفظ دے کر انصاف کیا جائے۔
شہدادپور ، گاوں چھٹو خان باگرانی کی خواتین کا پریس کلب کے سامنے دھرنا
Aug 16, 2021