عامر یامین خود کومستند آل رائونڈر منوانے کی جدوجہد میں مصروف

Aug 16, 2021

مظفر آباد(وائس آف ایشیا)کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم باغ اسٹالینز کے آل رائونڈر عامر یامین کا کہنا ہے کہ خود کو مستند آل رائونڈر منوانے کے لیے بہت کوشش کر رہا ہوں ، پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں قومی ٹیم میں موقع ملا تو اس سے بھرپور فائدہ اٹھاوں گا۔آل راونڈر عامر یامین کی ٹیم باغ اسٹالینز پلے آف میں تو جگہ نہ بنا سکی لیکن عامر یامین نے اپنی آل رائونڈ پرفارمنس سے ضرور متاثر کیا اور توجہ حاصل کی۔عامر یامین کہتے ہیں کہ کشمیر پریمیئر لیگ میرے لئے بڑی اچھی ثابت ہوئی ہے شاہد آفریدی ، محمد حفیظ ، شعیب ملک اور کامران اکمل جیسے اسٹارز کی موجودگی میں پرفارم کا موقع ملا جو میرے لیے بہتر ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کے پی ایل سے قبل خود کو آل ر?نڈرز منوانے کے لئے بہت محنت کی پرانے بال کے استعمال پر محنت کی بیٹنگ بھی بہتر ہوئی خود کو مستند آل را?نڈر منوانا ہے اور پاکستان ٹیم کے لئے اچھا کرنا ہے۔عامر یامین نے کہا کہ پہلے سے خود کو بہتر محسوس کرتا ہوں موقع ملا تو فائدہ اٹھاو?ں گا میرے لیے کے پی ایل کا تجربہ شاندار رہا ، یہاں مقابلے کی کرکٹ ہوئی۔

مزیدخبریں