کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت جشن ازادی کے موقع پر ہاکی کا میلہ لگایا گیا۔ یوم آزادی فیسٹول کے اختتام پر مہمان خاص حکومت سندھ کے سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سید امتیاز علی شاہ نے اولمپیئن اصلاح الدین، میجر جرنل ریٹائرڈ طارق سوری، ڈاکٹر جنید علی شاہ اور اولمپیئن ناصر علی کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، تفصیلات کے مطابق یوم ازادی کے موقع کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں لگے جشن ازادی ہاکی میلے میں چار میچز کھیلے گئے، دو سابق کپتان اولمپیئن اصلاح الدین اور اولمپیئن سمیع اللہ الیون کے درمیان برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا گیا ۔ سخت مقابلے کے بعد اصلاح الدین الیون نے مقابلہ صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیتا، فاتح ٹیم کی جانب سے فیصلہ کن گول وہاب شیخ نے کیا، دوسرا میچ کے ایچ اے ویمنز بلوز اور کے ایچ اے اورنج کے درمیان کھیلا گیا۔ ویمنز بلوز نے اورنج کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر فتح اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کی بتول نے 2 جبکہ فاطمہ نے ایک گول کیا۔آزادی فیسٹول کے اختتام پر مہمان خاص حکومت سندھ کے سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سید امتیاز علی شاہ نے سابق کپتان اولمپئین اصلاح الدین صدیقی، کے ایچ اے کے سرپرست اعلی میجر جنرل ریٹائرڈ ستارہ امتیاز محمد طارق سوری، کے ایچ اے کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ اور اولمپیئن ناصر علی کے ہمرہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کے ایچ اے کی جانب سے قومی نغمہ تیار کرنے والے بچوں کو ایک لاکھ روپے کیش ایوارڈ سے نواز، فیسٹول کے موقع پر اولمپیئنز دانش کلیم، افتخار سید، سمیر حسین، پی ایچ ایف عبدالستار ایدھی ہاکی کلب اسٹیڈیم کے ڈائریکٹر ایڈمن محمد جنید، انٹرنیشنل ہاکی کمنٹیٹر ریاض الدین، انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز نعیم احمد، عارف بھوپالی، خالد جونیئر، احتشام وارثی، خالد پراچہ، سرفراز احمد، پرویز, زاہد محمود، راجہ انوار، اقبال خالد جونیئر، رئیس احمد، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان، سینئر نائب صدر ایس ایس پی اعجاز الدین، مجلس عاملہ کے ارکان محسن علی، امتیاز الحسن، مصطفٰی جمیل ،جاوید اقبال، کے ایچ اے ٹیکنیکل کمیٹی کے رکن ماجد رفیق، کے ایچ اے آفیشلز مزمل اور محمد ندیم سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ تقریب تقسیم انعامات کے سے قبل یوم آزادی پلاٹینم جوبلی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
کے ایچ اے کے تحت جشن ازادی کے موقع پر ہاکی کا میلہ،کیک کاٹا گیا
Aug 16, 2021