نصیراللہ وزیراپنے حلقہ کے جنگ زدہ قبائل کو بھول چکے:امان اللہ وزیر

Aug 16, 2021

وانا(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وسابق امیدوار برائے قومی اسمبلی امان اللہ وزیر نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے نصیراللہ وزیر علاقائی مفادات پر سودے بازی کرنے لگا ہے ۔امان اللہ وزیر نے کہاکہ ایم پی اے موصوف نے اپنے حلقہ جنوبی وزیرستان کے جنگ زدہ  اور بے بس قبائل کو بھول چکے ہیں وزیر دوتانی اور سلیمان خیل قبائل کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے  پر درپے ہے انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے کہاکہ جنوبی وزیرستان کے ترقیاتی منصوبوں کو گٹھ جوڑ کی بنیاد پر فروخت کرنے لگا ہیں اور قوموں کے بابین اختلافات کو تقویت دے رہاہے جوکہ علاقائی مفادات کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں