انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں واقع انتہائی متحرک آتش فشاں پہاڑ ماﺅنٹ میراپی نے لاوا اگلنا شروع کر دیا ہےجس کے باعث راکھ کے بادل 3.5 کلومیٹر کے علاقے میں پھیل گئےتاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی نقل مکانی کے احکامات جاری کیے گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی جیالوجیکل ایجنسی نے بتایا کہ پیر کی صبح میراپی پہاڑ سے نکلنے والے لاوا کے باعث شہری 5 کلومیٹر کی حدود میں جانے سے گریز کریں اور راکھ سے بچیں ۔
انڈونیشیا ، آتش فشاں پہاڑ سے لاوے اور راکھ کا اخراج، شہریوں کی نقل مکانی کے احکامات
Aug 16, 2021 | 14:37