واپڈا نے مختلف دریاں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 172800کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد38900 کیوسک اور اخراج38900کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد34900کیوسک اور اخراج20 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد55800کیوسک اور اخراج 21400کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1544.87 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.589 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1202.95 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.522 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.202 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
دریاں اور آبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال
Aug 16, 2021 | 14:49