ماہرین زراعت کی پودینہ کی کاشت جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت

  ماہرین زراعت نے پودینہ کی کاشت جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے کہ پودینہ کی کاشت کیلئے زرخیز زمین جس میں پانی کا نکاس اچھا ہوکا انتخاب کریں کاشت سے قبل چھ تا آٹھ ٹرالیاں گو بر کی گلی سٹری کھاد ڈال کر زمین میں اچھی طرح ملادیں زمین کو ہموار کرنے کے بعد پانی لگا دیں وتر آنے پر دو مرتبہ ہل اور سہاگہ چلائیں ایک ایکڑ کاشت کرنے کیلئے پونے دو تادولاکھ پودے کی ٹہنیاں یا جڑوں کے ٹکڑے استعمال کریں کاشت کے وقت کھیت میں پانچ بوری سپر فاسفیٹ ،ایک بوری امونیم سلفیٹ اور ایک بوری پوٹاش والی کھاد اوردو بوری ڈی اے پی کھاد فی ایکڑکے حساب سے ڈالنے کے بعدتین سے چار بار ہل اور سہاگا چلاکر زمین تیار کرلیں اور چھوٹی چھوٹی کیاریاں بناکر پندرہ سینٹی میڑ کے فاصلہ پر پودینے کی جڑیہ کاشت کرکے فوری آبپاشی کریں

ای پیپر دی نیشن