وزیراعلیٰ سے سیالکوٹ سے نو منتخب ممبر پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریاراور سلیم بریار کی ملاقات، ضمنی الیکشن میں کامیابی پرمبارکباد

Aug 16, 2021 | 20:04

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں سیالکوٹ سے نو منتخب ممبر پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریارنے ملاقات کی،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلیم بریار اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ طاہر خورشید بھی اس موقع پر موجود تھے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پی پی 38سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پراحسن سلیم بریار اور سلیم بریار کو مبارکباد دی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں عوام نے شفاف اور ایماندار امیدواراحسن سلیم بریار کو کامیاب کرایا ۔احسن سلیم بریار کی کامیابی ریاست مخالف بیانیہ کی شکست ہے-ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے- پی ٹی آئی نے مخالف جماعت کی نشست جیت کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی۔سیالکوٹ کے عوام نے منفی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کی اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت سیالکوٹ کے عوام نے سرخرو کیاہے۔ پی ٹی آئی کل بھی مقبول ترین جماعت تھی اور آج بھی مقبول ترین جماعت ہے-انہوں نے کہاکہ احسن سلیم بریار جیسے نوجوان ایم پی اے پی ٹی آئی حکومت کا اثاثہ ہیں اور احسن سلیم بریار کا پنجاب اسمبلی کا ممبر منتخب ہونا خوش آئند ہے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں ترقی کی نئی اور پائیدار راہیں متعین کردی ہیں،اب کوئی روک نہیں پائے گا-میں جلد سیالکوٹ کا دورہ کروں گا- ممبر پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریارنے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ٹیم میں شمولیت باعث فخر ہے-سینئر رہنما سلیم بریار نے کہاکہ عوام کی خدمت اور ترقی کے لئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے شانہ بشانہ چلیں گے اور سیالکوٹ میں پارٹی کو مزید مضبوط کریں گے- سلیم بریار نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سیالکوٹ کے دورے کی دعوت دی.

مزیدخبریں