آرمی چیف سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

Aug 16, 2021 | 22:48

ویب ڈیسک

آرمی چیف جنرل قمر جاید باجوہ سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل  فیاض بن حامد نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کی ہے۔ملاقات میں افغا نستان اور خطے کی  صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا .پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف  جنرل  فیاض بن حامد  کی سربراہی میں سعودی فوجی وفد نے  راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان ٹریننگ ایکسچینج پروگرام اور باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی  .سعودی جنرل نے یادگارشہدا پر پھول چڑھائے، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سعودی مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا،سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ سعودی چیف نے خطے میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کا یقین دلایا۔ جنرل فیاض بن حامد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا۔ جنرل فیاض بن حامد نے سعودی فوج کی تربیت میں تعاون پر پاک فوج کا شکریہ اداکیا۔ سعودی جنرل نے دفاعی تعاون کے فروغ کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں