ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1775 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 4300 روپے کی بڑی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 34 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔اُدھر 10 گرام سونا 3686 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 15 ہزار 55 روپے کا ہوگیا ہے۔