عالمی مارکیٹ میں خام تیل 5.2 فیصد سستا

Aug 16, 2022


لندن (نوائے وقت رپورٹ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور قیمتوں میں چار ڈالر فی بیرل سے زائد کمی ہوئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 5.2 فیصد کمی ہوئی ہے اور خام تیل کی قیمت 4.23 ڈالر کمی کے بعد 87.86 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 4.35 ڈالر کم ہو کر 93.80 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ خام تیل میں 5 فیصد کمی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں