بھارتی خصوصی طیارے کی کراچی آمد 12 مسافر لیکر دبئی چلا گیا 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت  کے شہر حیدر آباد دکن سے خصوصی طیارہ گزشتہ روز کراچی پہنچا۔ کراچی سے طیارہ 12 مسافروں کو لیکر دبئی روانہ  ہو گیا۔ خصوصی طیارے نے راجیو گاندھی ائر پورٹ سے ٹیک آف کیا۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بمبارڈایئر طیارہ خصوصی پرواز GL5T کے طور پر کراچی آیا۔ ذرائع ائر پورٹ کا کہنا ہے کہ طیارے نے دوپہر 12-10 بجے کراچی ائرپورٹ پر لینڈ  کیا اور ایک بجکر 20 منٹ پر دبئی کیلئے روانہ ہوا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ بین الاقوامی چارٹر پرواز تھی، بھارت سے آمد کے سوا اس کا بھارت سے اور کوئی تعلق نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...