لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے سیاسی جماعتوں کے فارن فنڈنگ کے معاملہ پر قانون سازی کرنے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی ہے۔ جسٹس شاہد وحید نے فرید عدیل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2012کے تحت سیاسی پارٹیاں رجسٹرڈ ہوتی اور کام کرتی ہیں۔ بعد ازاں پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کا نفاذ کر دیا گیا تاہم اب بھی سیاسی جماعتیں 2017 کے ایکٹ کے سیکشن 212 کا سہارا لے کر فارن فنڈنگ کرتی ہیں۔ اس کا بے دریغ استعمال کرتی ہیں، سیاسی جماعتیں ہمیشہ الیکشن ایکٹ 2012 کے سیکشن 17 غلط استعمال کے ذریعے فارن فنڈنگ کو ظاہر نہیں کرتیں۔ استدعا ہے کہ عدالت فارن فنڈنگ کے بارے نئی قانون سازی کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل سے مخاطب ہوکر ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے کہا ہے مفاد عامہ کے کیس میں متاثرہ ہونا ضروری نہیں ہے۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی ہے۔
لاہور ہا ئیکورٹ نے فارن فنڈنگ پر قا نون سازی کیلئے درخواست مسترد کر دی
Aug 16, 2022