اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے سعودی عرب 10 ماہ میں 1 ارب ڈالر کا تیل بھی مؤخر ادائیگیوں پر دے گا۔ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ بھی جلد طے پا جائے گا۔ سعودی حکومت نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کا اصولی فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ سیف ڈپازٹس میں توسیع دسمبر 2023ء تک ہوگی۔ سعودی ڈپازٹس صرف زر مبادلہ ذخائر میں استحکام کیلئے استعمال کیے جا سکیں گے اور دیگر مقاصد کیلئے یہ رقم استعمال نہیں ہو سکے گی۔
سعودی عرب 3ارب ڈالر ڈیپازٹ کی مدت میں تو سیع ، مو خرادائیگی پر تیل سے گا ، وزیر مملکت خزانہ
Aug 16, 2022