عمران 30 کروڑ اثاثوں کے مالک، اندرون بیرون ملک کوئی کاروبار نہ گاڑی 


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ساڑھے 30 کروڑ روپے کے اثاثہ جات کے مالک ہیں جبکہ ان کا پاکستان یا بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں اور ان کی کوئی گاڑی بھی نہیں ہے۔ ساڑھے 30 کروڑ کے اعلان شدہ اثاثہ جات کے علاوہ عمران خان کے پاس 6 ایسی جائیدادیں بھی ہیں جن کی مالیت انہوں نے ظاہر ہی نہیں کی۔ فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی میں عمران خان نے ڈکلیئر کیا ہے کہ زمان پار ک لاہور میں سات کنال آٹھ مرلے کا گھر موروثی ہے۔ اس لئے اس کی مالیت سے آگاہ نہیں ہیں تاہم اس پر اضافی تعمیرات چار کروڑ 86لاکھ 60ہزار روپے کی کی ہیں۔ بنی گالہ میں واقع 300کنال کا گھر انہیں گفٹ میں ملا ہے۔ تاہم بنی گالا کے گھر پر اضافی تعمیرات ایک کروڑ 53 لاکھ 76 ہزار روپے میں کی ہیں۔ اسلام آباد میں ہی 6کنال 16مرلے کے ایک پلاٹ کی قیمت انہوں نے 50 لاکھ، 50 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔ میانوالی کے گھر میں 10مرلے حصہ عمران خان کا ہے۔ بھکر میں 188 کنال اراضی کو انہوں نے موروثی ظاہر کیا ہے۔ گرینڈ حیات پلازہ اسلام آباد میں ایک فلیٹ کی مالیت 3 کروڑ 40لاکھ جبکہ دکان کی قیمت 12 کروڑ 58 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔ عمران خان کے گھر کا فرنیچر صرف پانچ لاکھ روپے مالیت کا ہے جبکہ اس کے علاوہ پونے دو کروڑ روپے مالیت کی قیمتی اشیاء ہیں۔ تاہم یہ قیمتی اشیاء کس قسم کی ہیں یہ انہوں نے ظاہر نہیں کیا۔ عمران خان کے چار بنک اکاؤنٹ ہیں جن میں سے ایک صرف ڈالرز کا ہے اور ایک صرف پاؤنڈز کا ہے۔ چاروں اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر ساڑھے چار کروڑ کیش موجود ہے۔ اس کے علاوہ عمران خان نے اپنے پاس ایک کروڑ 12 لاکھ روپے نقد بھی رکھے ہوئے ہیں۔ صرف یہی نہیں عمران خان پانچ لاکھ روپے کا مقروض بھی ہے جو اس نے دکان کے ایڈوانس کی مد میں لئے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...