لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناعی سے متعلق درخواست پر آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی‘ احتساب عدالت نمبر ایک کے جج اسد علی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیدادوں کو نیلام کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف ملک واپس آ گئے تو جائیداد کی نیلامی کا عمل چلینج ہو جائے گا بہتر ہے نیلامی کچھ عرصہ کے لئے روک دی جائے۔
نواز شریف جائیداد نیلامی کیس 5 ستمبر تک ملتوی
Aug 16, 2022