پاکستان نے آئی ایم ایف کو رضا مندی خط ارسال کر دیا ، قرض منظوری اسی ماہ متوقع


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کو لیٹر آف انٹینٹ دستخط کے بعد بھیج دیا گیا ہے، تاہم پاکستان کے لئے قرضہ پروگرام کی منظوری  میں ایک ہفتہ کی تاخیر ہو جائے گی۔ لیٹر آف انٹینٹ پر وزیر خزانہ  کے دستخط کے  اور اسے ارسال کرنے کے بعد اب پاکستان  اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی  میں کوئی ر کا وٹ نہیں رہی ہے۔ اس کی رسمی منظوری  آئی ایم ایف کے بورڈکے اجلاس میں 24اگست کو متوقع تھی۔ تاہم آئی ایم ایف کے بورڈ کے اجلاس کا جو 24اگست کو شڈول ہے اس میں پاکستان کا کیس نہیں ہے۔ 24اگست کو آئی ایم ایف کے بورڈ کے سامنے  لائبیریا کا کیس   زیر غور آئے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ لیٹر آف انٹینٹ کے ساتھ پالیسی فریم ورک بھی بھیج دیا گیا ہے اور اب تمام کارروائی مکمل ہو گئی۔ ذرائع نے کہا کہ پاکستان کے دوست ممالک کی جانب سے  ملک کو فنانسنگ کی سہولت ملنے کا پروگرام پر مثبت اثر ہوا ہے۔ بورڈ کا اجلاس اب اگست کے اواخر  میں متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن