پٹرول 6.72روپے لٹر مہنگا 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) حکومت  نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 6.72 روپے  اضافہ کر دیا ہے۔ فی لٹر  قیمت 227.19 روپے لٹر سے بڑھا کر 233.19 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت  میں  0.51 پیسے فی لٹر کی  کمی کر کے نئی قیمت 244.44روپے لٹر، مٹی کے تیل کی قمیت میں 1.67روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے ، نئی قیمت 199.40روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 0.43 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 191.75روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا نے اگست کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.5107ڈالر کمی کی گئی، سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.4792ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی۔ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 16.9496ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 17.4783ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم پر جولائی میں ایل این جی کی قیمت 17.4603ڈالر فی یونٹ تھی، سوئی سدرن سسٹم پر جون میں ایل این جی کی قیمت 17.9575ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ ادھر حکومت نے بجلی پر مارکیٹ آپریشن فیس میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 1روپے 85پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کردی۔ منظوری کے بعد مارکیٹ آپریشن فیس کی فی یونٹ لاگت 4.56روپے ہو جائے گی، جس سے صارفین پر 27.58ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 31اگست کو درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔ اس وقت سی پی پی اے ماہانہ مارکیٹ فیس 2روپے 71پیسے فی یونٹ وصول کررہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...