لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے اعلیٰ سطح پر افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی خان کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ زاہد پرویز کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر بہاولپور، ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد سہیل کیفی کا تبادلہ کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ، سید آصف حسین شاہ کو ڈپٹی کمشنر پاکپتن، محمد صفت اللہ کو گریڈ 18 میں ترقی دیکر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجن پور تعینات کر دیا گیا ہے۔