ڈبل سیکشن گرلز ہائی سکول کا اعزاز،ملی نغموں کے مقابلوں میںپہلی پوزیشن

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) بورڈ آف انٹرمیدیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر ڈویژن کے گرلز اور بوائز سکولوں کے طلباء وطالبات کے درمیان ملی نغموں کے مقابلے ہوئے ۔گورنمنٹ ڈبل سیکشن گرلز ہائی سکول حافظ آبادکی طالبہ سدراۃالمنتہیٰ جماعت نہم نے گوجرانوالہ ڈویژن میں اول پوزیشن حاصل کی۔ بورڈ کی جانب سے طالبہ کو سات ہزار روپے نقد اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ اس کامیابی پر سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر، ڈی ای او سیکنڈری عبدالمجید، ڈی ای او ایلیمنٹری فی میل طلعت محمود، ڈپٹی ڈی ای فی میل نرگس عارف، ڈپٹی ڈی ای او میل امان ء اللہ ، متحدہ محاذ ٹیچر یونین کے صدر ریاض احمد تارڑ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر خالدہ شاہد سینئر صحافی سید غلام عباس شیرازی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سیکرٹری اطلاعات ندیم عباس گجر ایپکا کے ضلعی چیرمین نصراللہ ہنجرانے سکول کی پرنسپل شاہدہ شمشاد اور سکول کے سٹاف کو ان شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن