نواں کوٹ(نامہ نگار)سیاسی وسماجی رہنما وسابق یوسی چیئرمین ملک محمداسلم وٹونے کہا ہے کہ دو قومی نظریہ ہی بقائے پاکستان کی ضمانت ہے اس نظریہ کی بنیاد پر پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا آج دشمن اس نظریہ کو ختم کرنے کیلئے مختلف سازشیں کررہا ہے جس میں وہ ناکام اور نامراد ثابت ہوگا حکومت اور عسکری قیادت کا ایک پیج پر آنا ملک وقوم کیساتھ ساتھ مظلوم کشمیری مسلمانوںکی امداد وبحالی کیلئے نیک شگون ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی طرح کشمیر بھی آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ ہوگا ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے ڈیرہ پر صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا ۔