شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)انجمن غلامان مصطفی ؐ کے سرپرست اعلیٰ ملک اکرام دمن ڈوگر نے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چاہئے کشمیریوں کو آزادی نہ دے کر انکا بنیادی حق پا مال کیا جا رہا ہے بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے حقوق پامال کر تے ہوئے ان کی آزادی سلب کئے ہوئے ہے جس کے باعث کشمیری عوام انتہائی مشکل زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیںانہوں کہا کہ کشمیری عوام ڈوگرہ راج کے وقت سے آزادی کے لئے کو شاں ہیں لیکن بھارت کشمیری عوام پر ظلم وستم ڈھا کر ان کی آواز کو دبانا چاہتا ہے جو ممکن نہیں ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر معززین کی بڑی تعدادبھی موجودتھی انہوںنے کہاکہ اقوام عالم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے ۔ وقت آگیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ۔