لیڈز یونیورسٹی میں 75 ویں یوم آزادی پرپرچم کشائی تقریب ،کیک کاٹا


لاہور ( سپیشل رپورٹر)لاہور لیڈز یونیورسٹی میں 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر لاہور لیڈز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمزہ ظہور وٹو اور ایم ڈی اسد منظور وٹو اور رجسٹرار سعید احمد وٹو نے خصوصی شرکت کی۔ لاہور لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی نے پرچم کشائی کی اور یونیورسٹی کے سکیورٹی سٹاف نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ گنگنا کر شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پرچم کشائی کے بعد یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ کیمپس کو آزادی کے خوبصورت بینروں اور جھنڈیوں سے خوب سجایا گیا تھا۔ تقریب میں جامعہ ہذا کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر لیڈز یونیورسٹی ڈاکٹر ندیم بھٹی نے علیحدہ ملک کے حصول کیلئے بزرگوں اور جوانوں کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ 

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمزہ ظہور وٹو نے شایان شان ایونٹ کی کامیابی پر یونیورسٹی سٹوڈنٹ سوسائٹیز اور سٹاف کو مبارکباد بھی دی۔۔

ای پیپر دی نیشن