رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان۔پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گزشتہ دو تین روز کے دوران روئی کی قیمتیں ایک ہزار سے ایک ہزار500 روپے فی من اضافے کے بعد پنجاب میں اکیس ہزار جبکہ سندھ میں انیس ہزار500روپے فی من تک پہنچ گئیں ۔ذرائع کے مطابق امریکہ میں اس سال روئی کی پیداوار میں ریکارڈ کمی جبکہ اسکے اینڈنگ اسٹاکس ایک صدی کی کم ترین سطح تک پہنچنے کے باعث نیو یارک کاٹن ایکسچینج میں تیزی کے آنے والے غیر معمولی رجحان کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کی کاٹن مارکیٹس میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس کے دوران امریکہ میں دسمبر وعدہ روئی کی سودے پچھلے کئی ماہ کی بلندترین سطح 113.59سینٹ فی پاؤنڈ جبکہ بھارت میں ایک لاکھ روپے فی 356کلو گرام تک پہنچ گئے ہیں جسکے اثرات پاکستان میں بھی مرتب ہونے سے پاکستان میں بھی روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پھٹی کے نرخ بھی دس ہزار روپے فی چالیس کلو گرام تک پہنچنے سے کاشتکاروں میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق روئی کی قیمتوں مین آئندہ چند روز کے دوران زید تیزی متوقع ہے۔