وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹس  کے ریگولیشنز کی منظوری میں تاخیر کا  نوٹس لیں: پراپرٹی ڈیلرز ایسو سی ایشن 

Aug 16, 2022


لاہور( کامرس رپورٹر )لاہور پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 60 سے زائد ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس جن کی منظوری دی جا چکی ہے۔ وہاں تعمیراتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایسوسی ایشن کے گزشتہ روز ہونے والے ایک اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تعمیراتی سرگرمیاں شروع نہ ہونے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری بلاک ہو گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے ریگولیشنز کی منظوری میں تاخیر کا نوٹس لیں۔
کمشنر لاہورکاجھنڈیوں کو زمین پر گرے ہونے پرفوری اٹھانے کا حکم
لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے سبز ہلالی پرچم کی حرمت کے حوالے سے شہریوں سے اپیل کی اور محکموں کو ہدایات جاری کر دیں۔انہوں نے کہا ہے کہ قومی پرچم والی جھنڈیوں کو زمین پر گرے ہونے کی صورت میں فوری اٹھائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام فیلڈ ورکرز سڑکوں یا گلیوں میں گرنے والی جھنڈیوں کو علیحدہ محفوظ کریں گے۔ ایم سی ایل کے تمام زونل افسران قومی پرچم و جھنڈیوں کی حرمت کو یقینی بنائیں۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ اے سیز اور سی ایم او ز بازاروں، مارکیٹوں کو چیک کرائیں۔بے حرمتی نہیں ہونی چاہئے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ والدین بچوں و اساتذہ طلباءکو ترغیب دیں کہ قومی پرچم والی جھنڈیوں کو فوری پرزمین سے اٹھائیں۔
چنارباغ دی گریٹرلاہور کوآپریٹوہاو¿سنگ سوسائٹی میں چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں 
لاہور(نامہ نگار)چنارباغ دی گریٹرلاہور کوآپریٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی میں چوری کی وارداتیں بڑھنے لگیں۔گزشتہ رات چوروں نے پنجاب اورجہلم بلاک میں 3گھروں کے میٹروں سے مین تارکاٹ کرچوری کرلئے ، مقامی صحافی سہیل عتیق راوت کے گھر سے بھی چور تار لے اڑے۔ رواں ماہ گھروں کی مین کیبل چوری ہونے کی درجن سے زائد وارداتیں ہوچکی ہیں ۔مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں