ملک کا نام بلند کرنے میں فرض شناسی میں کبھی کمی نہیں آئےگی:فرحت جبیں

Aug 16, 2022


لاہور ( کلچرل رپورٹر) ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءفرحت جبیں نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات وثقافت کی 3 روزہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات سے مستفید ہونے والے کے دائرہ کار کو بہت وسعت ملی ہے۔ عوام کی ہماری کاوشوں کا بھرپور خیرمقد م کیا۔ ان سرگرمیوں ترویج و ترقی میں حکومت پنجاب کا مکمل تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔فرحت جبیں نے کہا کہ اپنی دھرتی کا نام بلند کرنے میں ہماری لگن،شوق،مستعد اور فرض شناسی میں کبھی کمی نہیں آئے گی۔فرحت جبیں نے کہا کہ سیکرٹری اطلاعات وثقافت کی قائدانہ صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا گیاتبھی ان سرگرمیوں کا کامیابی ملی۔ان تقریبا ت کا اختتام اپنے ملک کے نامور آرٹسٹوں کی خدمات کو سراہنے کی تقریبات پر ہواجس میں ملک کے نامو رآرٹسٹوں استاد غلام علی خان،شفقت علی خان،شیبا ارشد،حامد رانا کو کمال فن ایوارڈ دیئے گئے۔

صوبائی وزیر ثقافت، کھیل، ا±مور نوجوانان تیمور مسعود اور مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے پروگرامز میں شرکت کرکے ڈائمنڈ جوبلی تقریبا ت کو رونق بخشی۔آرٹ اینڈ کرافٹ میلے پنجاب کے آرٹسٹوں کی بہار ثابت ہوا جس میں زندہ دلان ِلاہور کو فوک موسیقی سے لطف اٹھانے کا موقع میسر آیا۔تقریبات میں الحمراءکے ساتھ ساتھ پنجاب آرٹس کونسل کی بھی نمایاں خدمات تھیں۔

مزیدخبریں