اے پی ایس ماڈل ٹاو¿ن میں نئی آسٹروٹرف،منی ہاکی سٹیڈیم کا افتتاح 

Aug 16, 2022


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے اے پی ایس ماڈل ٹاو¿ن میں ہاکی کی نئی آسٹروٹرف اور منی ہاکی سٹیڈیم افتتاح کیا، گزشتہ روز مختلف سپورٹس ویونیوز پر شطرنج، اتھلیٹکس،سوئمنگ،سکواش، بیڈمنٹن کے مقابلے منعقد ہوئے جبکہ پنجاب کے روایتی کھیل دنگل کے بھی مقابلے ہوئے جس میں نامور پہلوانوں نے حصہ لیا

، تقریبات کے مہمان خصوصی، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی تھے۔صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے ہاکی کے فروغ کیلئے اے پی ایس ماڈل ٹاو¿ن میں ہاکی کی نئی آسٹروٹرف کا ہٹ لگا کر اور سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے تیار کیا گیا منی ہاکی سٹیڈیم کا افتتاح کیا، اس موقع پر گرلز اور بوائز کے ہاکی کے نمائشی میچ بھی کھیلے گئے، جشن آزادی کے موقع پر ہاکی سٹیڈیم میں ملی نغمے اور ترانے پیش کئے گئے۔صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے کہا کہ ہاکی کی نئی آسڑوٹرف کا افتتاح کر کے خوشی ہو رہی ہے، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب ہاکی کا کھیل دوبارہ عروج پر ہو گا۔ملک تیمور مسعود نے جمنازیم ہال میں شطرنج کے ایشین چیمپئن اور 17 بار نیشنل چیمپئن رہنے والے محمود لودھی کے ساتھ شطرنج کھیل کر جشن آزادی کے ایونٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کو بھرپور انداز میں منانے کیلئے 11 سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، شطرنج کے ایونٹ میں ملک بھر سے 200 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیںویلیوڈروم نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں شیر پنجاب دنگل کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور 50 پہلوانوں نے حصہ لیا۔پنجاب سٹیڈیم میں اتھلیٹکس کے بھی مقابلے ہوئے، صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود نے کھیلوں کا افتتاح کیا، 100 اور 200میٹر ریس میں ندیم علی، 400 میٹر میں محمد سرجیل، 1500ریس میں سفیان علی، 5000 میٹر میں امان انیل نے سونے کے میڈلز جیتے، لانگ جمپ میں حمزہ، شاٹ پٹ میں دانیال حیدرنے گولڈ میڈلز جیتے،100x4میٹر ریلے ریس منٹگمری اکیڈمی نے جیت لی، پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں ایج گروپ سوئمنگ کے مقابلے ہوئے۔سوئمنگ میں گرلز انڈ6،8،12کی مختلف کیٹیگریز میں عسوہ صدیقی، سارین خان، علینہ زہرا، دالایا،عائشہ وقاص،عبیرہ اور شازیہ شاہد نے سونے کے تمغے جیتے،بوائز انڈر 6سے16 کی مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں محتسم، دایان کاشف، موحد صدیق لون، حمزہ آصف، شہباز خان، ہادی جاوید، حسن جواد،داو¿د نواز، ریحان صدیق لون نے سونے کے تمغے جیتے۔

مزیدخبریں