2 گولڈ میڈلز جیتنے والے ارشد ندیم کو  پی او اے نے نوٹس جاری کر دیا 


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز اور اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے ارشد ندیم کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ( پی او اے) نے نوٹس جاری کردیا۔ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم کا فلائٹ شیڈول بدل دیا جس پر پی او اے ناراض ہوگیا ہے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشین نے ارشد ندیم اور متعلقہ ڈپارٹمنٹ واپڈا کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ارشد ندیم کا ٹکٹ دستے کے چیف ڈی مشن اور پی او اے کو بتائے بغیر تبدیل کیا گیا۔چیف ڈی مشن محمد جہانگیر کی جانب سے ارشد ندیم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بہتر ہوتا اگر آپ ہمارے علم میں لاکر اپنا پلان بناتے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...