نو جوانوں نسل کو تحریک آزادی سے روشناس کرانا وقت کی ضرورت ، سمیرا گل 

Aug 16, 2022


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، آزاد ریاست کے لئے ہمارے آباوءاجداد نے بے پناہ جانی و مالی قربانیاں دیں،نوجوان نسل کو تحریک آزادی سے روشناس کرانا وقت کی ضرورت ہے پاکستان کی بقائاور استحکام کےلئے ہمیں ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر آگے بڑھنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویثرن کی جنرل سیکرٹری سمیرا گل نے 75ویںجشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں عظمیٰ اقبال، راجہ ممتاز، جہانگیرآغا اقبال چوہدری بلال اور دیگر بھی شریک تھے۔انہوںنے کہا کہ ہماری پہلی اور آخری ترجیح پاکستان کا استحکام ہونا چاہیے دور حاضر میں تیز ترین ترقی کے لیے ہمیں قائداعظم محمد علی جنا ح کے رہنما اصول کام کام اور صرف کام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ قائد عوام ذولفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کا مشن بھی قائد ااعظم کے رہنما اصول تھے ۔

مزیدخبریں