رفاءنیشنل سیونگز کی پہلی شرعی میٹنگ 


اسلام آباد (نامہ نگار)رفاءنیشنل سیونگز (اسلامک ونگ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز) کا پہلا شرعی بورڈ کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، حامد رضا خالد (ڈائریکٹر جنرل ،سی ڈی این ایس ) اور جنید احمد (سی ای او، دبئی اسلامک بینک) مہمان خصوصی تھے،صدارت آر این ایس کے شریعہ بورڈ کے معزز ممبران ڈاکٹر محمد عمران اشرف عثمانی (چئیر مین)، مفتی ارشاد احمد اعجاز(ممبر)، مفتی محمد حسن کلیم (ممبر)اور میاں محمد نذیر (ممبر)نے کی۔ آر این ایس شریعہ بورڈمیں دوٹیکنیکل ممبران کا تعین بھی کیا گیا۔
 جاوید اقبال خان ، جوائنٹ سیکرٹری بجٹ جو کہ ڈی جی ڈیٹ آفس ، فنانس ڈویژن بھی دیکھ رہے ہےں۔
 اور اسد بلال ، جوائنٹ ڈائریکٹرآر این ایس بورڈ کے ٹیکنیکل ممبران ہیں۔ آراین ایس شریعہ بورڈ نے سید سطوت رضوی کی بطور ٹیکنیکل کورڈینیٹر اور سیکرٹری شریعہ بورڈ تقرری کی منظوری بھی دے دی۔ شرےعہ بورڈ نے آر اےن اےس کے ڈھانچے پر غور کےا اور اس کے ساتھ شرےعت کے مطابق دو مصنوعات کی منظوری دی،جس میں سروا اسلامک سےونگ اکاﺅنٹ اور سرو ااسلامک ٹرم اکاﺅنٹ جس میں 1 سال ، 3 سال ، 5 سال اور 10 سال کے چار سرما یہ کاری کی مدت کے سیونگ اکاﺅنٹ فراہم کیے جا رہے ہےں۔ سرو ااسلامک سےونگ اکاﺅنٹ رولز 2019 کو وفاقی کابینہ سے منظور کروایا جا چکا ہے۔ دارالشرےعہ کی نمائندگی کرتے ہوئے مےاں محمد نذےر نے سی ڈی اےن اےس کے ڈائر ےکٹر کا شکریہ ادا کےا ۔


 35 سالہ شخص کی نعش برآمد
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کورال کے علاقے ہائی وے میں 35 سالہ شخص کی نعش ملنے کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی جس کی فوری شناخت نہیں ہو سکی پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پولی کلینک منتقل کر دی گئی۔
 چار ایس ایچ او تبدیل
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آبادکے چار ایس ایچ او تبدیل کر دیے گئے ،سب انسپکٹر ندیم طاہر کوایس ایچ او تھانہ آبپارہ ،سب انسپکٹر ناصر منظور کو ایس ایچ او تھانہ پھلگراں، سب انسپکٹر سرور نعیم کو ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ اور سب انسپکٹر شمس اظہر کو ایس ایچ او تھانہ سنگجانی مقرر کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن