ادارہ شماریات نے یوم آزادی کے موقع پر نیا ملی نغمہ جاری کردیا 


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) ادارہ شماریات نے یوم آزادی کے موقع پر نیا ملی نغمہ جاری کیا ہے، یوم آزادی کی تقریبات میں پرچم کشائی کی تقریب بھی شامل تھی۔ پرچم کشائی کی تقریب ادارہ شماریات کے مرکزی دفتر میں منعقد کی گئی جس کا آغاز تلاوت کام پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا۔ اسکے بعد پرچم کشائی کی گئی اور چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر کی جانب سے کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں ادارہ شماریات کے اعلیٰ عہدیداران اور دیگر افسران نے شرکت کی اس موقع پر چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر اور ممبر (ایس ایس/آر ایم) محمد سرور گوندل نے بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے علامہ اقبال کے خواب کو عملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے آزادی کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ، اختتام پر پاکستان میں امن و سلامتی اور خوشحالی کےلئے دعا بھی مانگی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن