پی جی ڈی پی کا جائزہ اجلاس،چیئرمین کا صورتحال پر اظہاراطمینان 

Aug 16, 2022


لاہور(کامرس رپورٹر ) پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام (پی جی ڈی پی )کیلئے30 جون تک 9.2 کروڑ ڈالر کے اخراجات ہو چکے ہیں جبکہ پراجیکٹ کے قرضے کی رقم 20 کروڑ ڈالر ہے۔پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام منصوبہ کا مقصد ماحولیاتی نظم و نسق کو مضبوط بنانا اور پنجاب میں سبز سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔اس امر کا اظہار  چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنمبل کی زیر صدارت پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام (پی جی ڈی پی) کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پروگرام کے تمام ڈسبرسمنٹ لنکڈ انڈیکیٹرز (DLIs) اور ڈسبرسمنٹ لنکڈ نتائج (DLR) کی پیشرفت اور آگے بڑھنے کے طریقے کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نے پی جی ڈی پی کی موجودہ صورتحال پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور اس پر عمل درآمد کرنے والے محکموں پر زور دیا کہ وہ اپنے متعلقہ ڈی ایل آئی میں بہترین کوششیں جاری رکھیں تاکہ مقررہ اہداف کے حصول کیلئے مناسب اور موثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے پی اینڈ ڈی بورڈ میں پی جی ڈی پی کے پراجیکٹ کوآرڈینیشن یونٹ (پی سی یو) کی کوششوں کی تعریف کی جس میں ممبر انوائرمینٹ ڈاکٹر محمد عابد بودلہ کی نگرانی میں کوآرڈینیشن کے طریقہ کار وضح کیا گیا۔

مزیدخبریں