سیف سٹی میںیوم آزادی کی تقریب،سویٹ ہوم کے بچوں کی شرکت 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلامی جمہوریہ پاکستا ن کے75ویںیوم آزادی کے موقع پر سیف سٹی اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں نے خصوصی طور پر شرکت کی ڈی آئی جی سیف سٹی رومیل اکرم اورایس ایس پی سیف سٹی سعود خان نے بچوں کا استقبال کیاسیف سٹی اسلام آباد کی انتظامیہ نے بچوں کو خصوصی طور سیف سٹی کا مکمل دورہ کرایا بچوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا وزٹ بھی کیاسویٹ ہوم کے بچوں کو سیف سٹی اسلام آباد کے طریقے کار اور جرائم کے سدباب میں کلیدی کردار کرنے پر اسکی افادیت کے بارے میں آگاہ کیاگیا، بچوں نے سیف سٹی کی مختلف برانچزکا دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیاڈی آئی جی سیف سٹی روحیل اکرم نے سویٹ ہوم کے بچوں کے ہمراہ سیف سٹی اسلام آباد میں آزادی کے موقع پر
 کیک کاٹااور سیف سٹی اسلام آباد میںشجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے۔
گیگا ڈاﺅن ٹاﺅن کی جانب سے "گرین پاکستان "شجر کار ی مہم کا آغاز 
اسلام آباد (نامہ نگار) گیگا ڈاﺅن ٹاﺅن ،ڈی ایچ اے ، فیز II، اسلام آباد کی جانب سے پاکستان کے75ویں یوم آزادی موقع پر ”گرین پاکستان “ کے عنوان سے شجر کار ی مہم کا آغاز کیا گیا ۔ ادارہ ہٰذا کے ایم ڈی نجیب امین پردیسی نے پو دا لگا اس مہم کا باقا عدہ آغاز کیا ۔ اہلِ وطن کو صحت مند اور صاف ماحول کی فراہمی کے لیے جاری اس شجر کار ی مہم میں مار چ 2022تک پانچ لاکھ پودے لگا ئے جائیں گے جبکہ ایک لاکھ پودے اب تک لگا ئے جا چکے ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن