اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)شکر پڑیاں پرغیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملہ کا آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سختی سے نوٹس لے لیاواقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ملزمان کی شناخت کے لئے ویڈیو نادرا کو بھجوائی جارہی ہے ،ویڈیو میں تمام ملزمان کی شناخت کرکے گرفتار کیا جائے گا۔کیس کو ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ خود سپروائز کریں گے۔یہ ایک افسوس ناک اور مجرمانہ فعل ہے اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اس کی بھرپور مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔
آئی جی اسلام آباد کاشکر پڑیاں پرغیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے کا نوٹس
Aug 16, 2022