فیصل آباد(این این آئی)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق صدر شبیر حسین چاولہ نے کہا ہے کہ میثاق معیشت کیلئے چیمبر کی بجائے قومی سطح پر منظم اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں فیصل آباد چیمبر کی موجودہ قیادت کو فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میثاق معیشت کیلئے مطالبات کو حتمی شکل دینے کیلئے فوری طور پر کمیٹی قائم کی جائے جو سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تجاویز کو حتمی شکل دے۔