اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان میںآٹو پارٹس، ٹیکسٹائل ، ٹیننگ انڈسٹریز اور ڈیری سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ ڈیری سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دودھ کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔ لاہور میں داروغہ والا کولڈ سٹوریج کے ساتھ تکنیکی معاونت کے معاہدے پر دستخط ،لمزکا کمپیوٹر سائنس شعبہ ایگری ٹیک میں سرگرم عمل۔پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے پاس ڈیجیٹلائزیشن کے بہت زیادہ امکانات ہیںجو ان کی کارکردگی کو کئی گنا بہتر بنا سکتے ہیں۔ تھنک کونیکٹس کے بانی محمد عظیم اقبال نے ایس ایم ایز کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق کہا کہ آٹو پارٹس، ٹیکسٹائل اور ٹیننگ انڈسٹریز کے علاوہ ڈیری سیکٹر میں بھی ڈیجیٹلائزیشن کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔