کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان اےگریکلچر اےنڈ ہارٹیکلچر فورم کے نائب صدر جمشےد بشیر نے وفاقی، صوبائی محکمہ زراعت، خوراک کی توجہ مےں ملک مےں کےنسر مےں تےزی سے اضافے کے باعث بننے والے کےلشئیم کاربائڈ کے استعمال پر پابندیاں سخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھلوں کو جلد پکانے کے لئے استعمال ہونے والے زہریلے مادے کےلشئیم کاربائڈ پر دنیا بھر مےں پابندی لگائی جا چکی ہے لےکن 2019 مےں لگائی گئیپابندی کے باوجود پاکستان مےں پھلوں کو وقت سے پہلے تیار کرنے کے لئے کےلشئیم کاربائڈ جےسے زہریلے مادے کا استعمال بلا روک ٹوک جاری ہے آم، کےلے، آلو بخارے،خوبانی، ناشپاتی پپیتے، شریفے اور چیکو کو پکانے کے لئے کےلشئیم کاربائڈ کے بے درےغ استعمال
سے ملک مےں پےٹ کی بیماریوں اورکےنسر کے موذی مرض مےں اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ خوراک سندھ کے حکام فوری طور پر سندھ کی سبزی منڈیوں مےں پھلوں کو پکانے کے لئے کےلشئیم کاربائڈ کے استعمال کو روکنے کے لئے فوری اور م¾وثر اقدامات کی طرف توجہ دےں جس کے بے لگام ستعمال کی وجہ سے پھلوں کے ذریعے عوام کو پےٹ اور کےنسر کے موذی امراض مےں مبتلا کرنے کا گھناﺅنا کاروبار عروج پر پہنچ چکا ہے پاکستان اےگریکلچر اےنڈ ہارٹیکلچر فورم کے نائب صدر جمشےد بشیر نے سندھ فوڈ اتھارٹی کے حکام سے درخواست کی ہے کہ صوبے مےں پےٹ اور کےنسر کی بیماریوں مےں بڑھتے ہوئے اضافے کا سبب بننے والے مادے کےلشئیم کاربائڈ کے استعمال پر مکمل پابندی اور اس سے متعلق قوانین کو سخت کیا جائے اور اس بات کو حکومتی سطح پر یقینی بنایا جاے کہ پھلوں کی تیاری کے لئے کےلشئیم کاربائڈ کا استعمال مکمل طور پر ختم کیا جا سکے اور تاجروں کوپھلوں کی جلدی تیاری کے لئے عالمی قوانین کے مطابق استعمال ہونے والے ذرائع کے استعمال کا پابندکیا جائے جمشید بشیر نے اپنے بیان مےں کہا کہ پھلوں کو جلد تیار کرنے کے لئے استعمال ہوے والے کےمیکل کےلشئیم کاربائڈ سے بننے والی گےس اےسیٹائیلین نظام ہضم، جگر پر خوفناک اثرات کا باعث بنتی ہے جو بالآخر کےنسر جےسے موذی مرض کی شکل اختیار کر لےتی ہے محکمہ زراعت و خوراک اور سندھ فوڈ اتھارٹی کو عوام کی جانےں بچانے اور صوبے مےں موضی امراضی کو پھےلنے سے روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے۔
جمشےد بشیر
ملک میں پھلوں کو کےنسر پھےلانے کا ذریعہ بنایا جارہا ہے‘ جمشےد بشیر
Aug 16, 2022