جشنِ آزادی تھیلے سیمیا کے بچوں کے لیے تقریب کا انعقاد

Aug 16, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)عمیر ثنا فانڈیشن کے تحت تھیلے سیمیا کے بچوں کے لیے بحریہ میوزیم میں جشنِ آزادی کی تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں تھیلے سیمیا کے بچوں،ان کے والدین،ڈاکٹرز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،جشنِ آزادی کی تقریب میں بچوں نے ملی نغمے،ترانے اور ٹیبلوز پیش کیے،اس موقع پر معروف ماہرِ امراض خون اور عمیر ثنا فانڈیشن کے روحِ رواں ڈاکٹر ثاقب انصاری ،ڈاکٹر فہیم احمد،ڈاکٹر ذیشان حسین اورمعروف اینکر یحیی حسینی نے بچوں کے ہمراہ آزادی کا کیک بھی کاٹا،بعد ازاں تھیلے سیمیا کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گیے۔تقریب میں عمیر ثنا فانڈیشن کی فنانس سیکریٹری تحسین اختر،چیف آپریٹنگ آفیسر سید ڈاکٹر راحت حسین،اخلاق الدین صدیقی،محمد اکبر،علی انصاری،عثمان انصاری اور دیگر بھی موجود تھے۔جشنِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے
 ہوئے ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہا کہ عمیر ثنا فانڈیشن گزشتہ پندرہ سال سے تھیلے سیمیا کے بچوں کا نہ صرف علاج معالجہ کر رہی ہے بلکہ انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے لیے ہر تہوار اور قومی ایام میں تقریب بھی منعقد کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ تھیلے سیمیا کے بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،پاکستان میں یہ مرض جس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے وہ تشویش ناک ہے،ہم نہ صرف اس مرض کے خاتمے کے لیے کوشش کر رہے ہیں بلکہ اس مرض کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلاتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات تھیلے سیمیا کے خاتمے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
جشنِ آزادی تھیلے سیمیا 
شوبز اسٹار فہد مصطفی کیلئے پولیس کا اعزازی خطاب
کراچی (نیوز رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سنٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ و پروقار تقریب کے دوران پاکستان فلمز، ڈرامہ،اسٹیج کے معروف اداکار فہد مصطفی کو پولیس کے اعزازی خطاب سے نوازا۔فلم قائداعظم زندہ باد میں فہد مصطفی کےایس ایچ او گلاب کے کردار کو بے حد مقبولیت ملی اور ان کے کردار کو سراہتے ہوئے یوم آزادی کے موقع پر اداکار کو ان کی اس کارکردگی پر پولیس کے اعزازی خطاب سے نوازا گیا ہے۔ نبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار نے اپنےکردار کے ذریعے بدعنوانی/ رشوت ستانی اور دیگر سماجی برائیوں سے پردہ اٹھانے کے علاوہ عوام میں سندھ پولیس کے مثبت کردار کو بھی اجاگر کرنے کی کوشش کی اور پولیس کی اچھی کارکردگی کو عوام کے سامنے لائے۔
 فہد مصطفی 

مزیدخبریں