کراچی (نیوز رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی، بلدیہ کیماڑی، وسطی اور کورنگی میں ملازمین کو تنخواہیں ادانہ کی جاسکیںبلدیہ کیماڑی کی انتظامیہ نے تنخواہوں کے فنڈ سے ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کردیں۔ بلدیہ کیماڑی کے ملازمین کا احتجاج دفاتر کی تالہ بندی کردی۔ ڈسٹرکٹ کورنگی میں ایڈمنسٹریٹر نے پرانی تنخواہوں کے بل روک دئیے ملازمین کو تنخواہیں 15فیصد اضافے کے ساتھ ادائیگی کی جائے گی، ترجمان بلدیہ کورنگی کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی ہے دیگر ذرائع سے فنڈزملنے پر تنخواہیں بڑھاکردی جائیں گی۔ بلدیہ وسطی میں ملازمین کی تنخواہوں کے بل آڈٹ آفس سے باہر نہ نکل سکے۔ بلدیہ عظمی کراچی کے 13ہزار ملازمین کو پرانی تنخواہ کی ادائیگی میں بھی تاخیر کے باعث ملازمین شدید پریشانی کا شکارہیں۔ یاد رہے کہ عدالت عالیہ بلدیاتی ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ہر ماہ کی 5تاریخ کو ادا کرنے کا حکم جاری کرچکی ہے۔
بلدیہ کیماڑی ملازمین کا احتجاج ‘ دفاتر کی تالہ بندی کردی‘ بلدیہ وسطی میں تنخواہوں کے بل آڈٹ آفس سے تاحال باہر نہ آ سکے
Aug 16, 2022