مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچموں نے بھارت کےخلاف ریفرنڈم دے دیا ‘ ثروت قادری 


کراچی (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچموں کی بہار نے بھارت کے خلاف ریفرنڈم دے دیا ہے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناکر بھارتی تسلط سے نجات کا میسیج دیدیا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم اور ہرے وسفید غباروں کو فضاءمیں چھوڑ کر کشمیریوں نے پاکستان کی حمایت اور بھارت سے نفرت کا اظہار کیا ہے ،پاکستان کے عوام نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت سے نفرت کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں ہاتھوں پر باندھ کر بھارت سے کو کہہ دیا ہے کشمیر سے غاصبانہ قبضہ فوری ختم کرئے ، پاکستان کے عوام سیاسی ومذہبی جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر سطح پر 
حمایت جاری رکھیں گے ،مودی حکومت کی اسلام دشمنی پر مبنی پالیسیاں ہندوستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دینگی ،پاکستان مسئلہ کشمیر ڈائیلاگ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنا چاہتا ہے ،بھارت نے غاصبانہ تسلط ختم اور مسلم نسل کشی کو نہیں روکا تو علماءسے جہاد کا فتویٰ لینے پر مجبور ہونگے ،ریاست کے ہوتے ہوئے پرائیوٹ جہاد پر یقین نہیں رکھتے حالات کا تقاضہ ہے کشمیریوں کو بھارت کے تسلط سے نجات ،بہنوں ،بیٹیوں کی عزتوں کو محفوظ بنایا جائے ،مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مسلم نسل کشی اسلام دشمنی ہے اس کے پیچھے یہودی اور مودی حکومت کا ہاتھ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی یوم آزادی کو بلیک ڈے کے طور پر مناتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ جہاد کے جذبے سے سرشار ہے پاک فوج نے آواز دی تو بھارت کو نقشے سے مٹادینگے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ،بھارت خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کےلئے دہشتگردی و انتہاپسندی کو فروغ دے رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے 14اگست کو جشن آزادی گھر گھر گلی گلی قریہ قریہ مناکر قومی پر چم لہراکردنیا کوبتادیا ہم زندہ قوم ہیں،پاکستان کی سلامتی کے خلاف کسی کو بھی برداشت نہیں کرینگے بھارت جلد انجام کو پہنچے گا اور بھارت کے کئی ٹکڑے ہوجائینگے۔
ثروت قادری

ای پیپر دی نیشن