کراچی (نیوز رپورٹر)دفتر مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب منگل 16 اگست 2022 ءکو صبح 9:00 بجے انتظامی عمارت کے سبزہ زار پر منعقد ہوگی،جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کریں گے۔تقریب میں جامعہ کراچی میں قائم مختلف ساسوئٹیز اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی ۔جامعہ کراچی ڈیبیٹ اور میوزک سوسائٹی کی جانب سے نیا قومی نغمہ ”قوت اخوت عوام“ جاری کیا جائے گا جبکہ تھیڑ اینڈڈرامہ سوسائٹی کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی طور پر تیارکیاجانے والا ڈرامہ پیش کیا جائے گا۔آرٹس اینڈ کلچر سوسائٹی کی جانب سے پینٹنگ جبکہ انکلوسیواسٹوڈنٹس سوسائٹی قومی نغمہ سائن لینگویج میں پیش کریں گے ۔تقریب میں دفترمشیر امور طلبہ کے تحت قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات کو بدست شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی میڈلز تفویض کئے جائیں گے۔علاہ ازیں شعبہ جاتی سطح پر ہونے والی تقریبات جس میں تقریری مقابلے ، کوئز،پینٹنگ اور دیگرشامل ہیں کا انعقاد صبح 11:30 بجے کے بعد کیاجائے گا۔واضح رہے کہ 16 اگست کو صبح9:00 تادوپہر1:00 بجے تک ہونے والی کلاسز ملتوی کردی گئیں ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں حصہ لے سکیں۔
ڈائمنڈ جوبلی
ایم کیو ایم پاکستان برنس روڈٹاو¿ن کے زیر اہتمام 75ویں جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد
کراچی (نیوز رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان برنس روڈٹاو¿ن کے زیر اہتمام 75ویں جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب فریسکو چوک پر منعقد ہوئی ،جس میں پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن ،رکن رابطہ کمیٹی محمد شریف ،ٹاو¿ن انچارج عرفان اللہ خان اور دیگر نے 30پونڈ وزنی کیک کاٹا ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان برنس روڈٹاو¿ن کے زیر اہتمام 75ویں جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب ایک بڑے عوامی اجتماع میں تبدیل ہوگئی ۔پروگرام میں 30فٹ چوڑا اور 40فٹ لمباپارٹی پرچم بھی لہرایا گیا ۔تقریب میں پاکستان کے سینئر رہنما ،ٹا ن اور یوسی ذمہ داران ،علاقہ معززین ،تاجر ،علما اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔تقریب میں خواجہ اظہارالحسنم رکن رابطہ کمیٹی محمد شریف، سی او سی ممبر فیاض ،ابراہیم ،محمود،ٹاون انچارج عرفان اللہ خان ،بلدیاتی امیدواروں ،ٹاو¿ن اور یوسی کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔اس موقع پر 30پونڈ وزنی کیک بھی کاٹا گیا ۔تقریب میں عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں نے کہا کہ کسی بھی محب وطن پاکستانی کو اپنے ملک کے ساتھ محبت کے اظہار کے لیے کسی 14اگست یا کسی اور قومی دن کی ضرورت نہیں۔ وہ جب چاہے اپنے پیارے وطن اور اس کی سالمیت کی ضامن فوج سے اظہار یکجہتی کر سکتے ہیں۔ پروگرام میں بہت سے معروف گلوکاروں نے قومی نغمات بھی پیش کیے ۔
ایم کیو ایم پاکستان